Friday, 15 October 2010

SialKot Incident Complete Video.سانحہ سیا لکوٹ باعث ندامت

The incident of Sialkot City, the murder of two brothers by some terrorists, a sign of shame to be a Muslim, in whole wold people are cursing on Pakistan, is it right? All Pakistani know that the killer were supported by their MNA or MPA, and police was also with them and was helping the killers to kill two brothers and Rescue 1122 was also with killers, in short we can say nobody were not with them at that time.In these days the matter is in court but police and investigation teams are doing very bad with true report and police is also now supporting killers and other people who were arrested and also pay protocol to killers in Jail and Court.
سیالکوٹ میں دو بھائیوں کا قتل کوئی عام اور سادہ بات نہیں۔ ایسے واقعات ہماری اخلاقی پستی کی نمائندگی کرتے ہیں۔اس طرح کے چھوٹے چھوٹے واقعات قدرت بنی نوع آدم کا امتحان لینے کی خاطر وقوع پذیر کرتی ہے کہ انسان کس حد تک ذلت میں گر چکا ہے تاکہ اس کی رشد و ہدائت کیلئے انقلاب کا انتظام کیا جاسکے۔ اور قدرت لازمی اس وقت انقلاب کا سامان مہیا کرتی ہے جب ایک مملکت اسلامیہ مین کھلم کھلا اسلامی اقدار و شعائر کی اہانت اور مخالفت کی جانے لگے۔ اور سیالکوٹ کا واقعہ تو ایک جز ہے جبکہ ہمارے ملک مین ہونے والے بہت سے واقعات اسی بات کی گواہی ہیں کہ قدرت انقلاب کا سامان کررہی ہے اگر ہمارے ذریعہ انقلاب نہ آیا تو ہمارے بعد آنیوالے یہ بوجھ اٹھا لینگے کیونکہ قدرت کو آسان ہے کہ تغیرات کے بعد کچھ نیا پیدا کرے۔ اگر وہ بھائی مجرم تھے تو انکو انصاف کے طریقے سے نامزد کرکے سزا دی جاتی مگر قتل کرنے والوں نے تو خود ہی انصاف کرنے کی کوشش کی اور دنیا جہاں کی لعنت کے مستحق ٹھہرے اور اللہ کی لعنت اس سے بھی وزنی ہوگی۔ اگر دونوں بھائی بیگناہ تھے تو؟ پھر انکے ساتھ ظلم و بربریت کی انتہا ہوگئی۔ اور سنتے ہین کہ قاتلوں کو سیاسی و حکومتی پشت پناہی کے علاوہ موقع پر موجود پولیس اوردیگر اداروں کی شفقت بھی حاصل تھی کہ انکو قتل کردو ہم سنبھال لیں گے!
ہائے! جان کنی کا عالم جب بندہ پانی کو تڑپتا ہے تو کوئی بیگانہ بھی پانی پلادیتا ہے کہ روح کی پرواز شاد طریقے سے ہو مگر ان بھائیوں نے تو پانی بھی نہپین مانگا اگر مانگا بھی تو شاید اشارے سے اور وہ اشارہ کوئی بھی نہ سمجھ سکا۔ کیا اتنی بے حسی تھی موقع پر موجود ضم غفیر میں؟ یہ پہلا واقع نہیں لال مسجد کا واقعہ بھی ہوا تھا جب معصوم بچیوں پر پانی ،بجلی اور خوراک بند کردی گئی اور نتیجتاً آج پورا ملک روٹی ،بجلی گیس اور دیگر بنیادی ضروریات کو حاصل کرنے کو ترس رہا ہے۔
یہ سب واقعات ہمارے لئے وارننگ ہیں ہمکو قدرت خبردار کررہی ہے کہ ابھی بھی وقت ہے لائن پہ آجائو ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

No comments:

Post a Comment